3 اگست 2017 - 14:56
 صدر روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے غیرملکی مہمانوں کی ایران آمد کا سلسلہ جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کے 12ویں صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی' کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے مختلف ممالک کے رہنما اور غیرملکی وفود کی ایران آماد کا سلسلہ جاری ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابناْ جمعرات کے روز مختلف ممالک رہنما اور اعلی حکام وفود کی صورت میں ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے اور یہ سلسلہ جاری ہے.

نمیبیا کے وزیر اصلاحات اراضی 'یوتونی نوجوما' کی قیادت میں ایک سفارتی وفد، تنزانیہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر 'جاب ایندگای'، براعظم افریقہ کے ملک سوازی لینڈ کے وزیراعظم 'برناباس سیبسوسو ڈلمینی' اور مڈغاسکر کی پارلیمنٹ کے صدر 'جین مکس راکوتو مامجی' ایران کے 12ویں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے آج بروز جمعرات ایرانی دارالحکومت 'تہران' پہنچ گئے.

تہران بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنے پر سنئیر ایرانی حکام نے غیرملکی مہمانوں کا استقبال کیا.

5 اگست کو ایرانی دارالحکومت تہران میں قائم پارلیمنٹ کی ایک خصوصی تقریب میں ڈاکٹر حسن روحانی اپنے عہدے کا حلف لیں گے جس میں 11 علاقائی اور بین الاقوامی اداروں کے سنئیر حکام بھی شریک ہوں گے.

یاد رہے کہ سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے ایران کے 12ویں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو باضابطہ طور پر دستخط شدہ صدارتی حکم نامہ جسے حکم تنفیذ کہا جاتا ہے، دینے کی تقریب آج تہران میں منعقد ہوگی.

اس سے پہلے شمالی کوریا کی پارلیمنٹ کے صدر اور یوگنڈا کے نائب وزیراعظم بھی ڈاکٹر روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں.

ڈاکٹر روحانی کی تقریب حلف برداری میں 8 ملکوں کے صدور اور 19 ممالک کے اسپیکر شرکت کریں گے.

ایران کے صدارتی دفتر کے شعبہ اطلاعات و نشریات کے معاون پرویز اسماعیلی نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اب تک 92 غیرملکی وفود کی شرکت حتمی ہوگئی ہے تاہم اس کی تعداد میں اضافے کا امکان بھی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے 12ویں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں ایشیا سے 25 وفود، عربی اور افریقی خطے سے 26 اور امریکی،یورپی ریاستوں سے 30 وفود شریک ہوں گے.

ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ آٹھ صدور اور 19 اسپیکروں کے علاوہ، 9 نائب صدور اور وزیراعظم، 7 نائب اسپیکر، 11 ملکوں کے وزرائے خارجہ اور 35 ممالک کے خصوصی ایلچی اس تقریب میں شرکت کریں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲